دنیا بھر کی طرح پشاور میں بھی”ورلڈ سپورٹس جرنلسٹ ڈے“ جوش و خروش سے منایا گیا

 

 

دنیا بھر کی طرح پشاور میں بھی”ورلڈ سپورٹس جرنلسٹ ڈے“ جوش و خروش سے منایا گیا

پشاور(امجد علی خان) ملک کے دوسرے شہروں کی طرح خیبر پختونخوا کے دارلخلافہ پشاور میں بھی ”ورلڈ سپورٹس جرنلسٹ ڈے“ کی مناسبت سے سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے باہمی اشتراک سے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا

 

جس میں سینئر وائس صدر پاکستان اولپمک ایسوسی ایشن اور سابق کھیلوں کے صوبائی وزیر سید عاقل شاہ، سابقہ عالمی چمپئن قمر زمان اور اے آئی پی ایس ایشیاء کے جنرل سیکرٹری وصدر پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن امجد عزیز ملک،خیبریونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی، پشاور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عرفان موسیٰ زئی سپورٹس جرنلسٹ کی ایک بڑی تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی۔

 

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے سینئر ممبر سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن نادر خواجہ نے کی جبکہ سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر عاصم شیراز نے تمام ممبران اور مدعو مہمانان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن ہر سال کی طرح اس سال بھی ورلڈ سپورٹس جرنلسٹ ڈے کا انعقاد کر رہی ہے جس کا مقصد کھلاڑی، کھیل اور اس سے وابستہ شخصیات کی کوششوں اور کاوشوں کو اجاگر کرنا ہے۔

 

سید عاقل شاہ نے اس سلسلہ میں سپورٹس رائٹرز ایسوشی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کھیل اور کھلاڑی کی طرح کھیلوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف بم دھماکے اور نامناسب حالات تھے وہاں سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے ممبران نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے تمام کھیلوں کی بھرپور کوریج کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے ممبران کی ہر کھیل میں موجودگی یقیناً ان کا کھیلوں سے وابستہ اور شوق دکھاتی ہے۔۔ سابق ورلڈ چمپئن قمر زمان نے اس موقع پر کہا کہ کسی بھی کھیل کے فروغ میں سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ جب تک سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کھیل اور کھلاڑی اور ان سے وابستہ افراد کو نمایان کوریج نہیں دے گی تو کوئی بھی کھیل فروغ نہیں پا سکتا۔ اے آئی پی ایس کے جنرل سیکرٹری امجد عزیز ملک نے اس موقع پر کہا کہ سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کا اپنی ذمہ داریوں سے باہم روشناس ہیں اور پاکستان کے دوسرے شہروں میں ورلڈ سپورٹس جرنلسٹ ڈے کا انعقاد پشاور میں یقیناً اہم ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ان کی ہر ممکن مدد اور کوشش سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے ممبران کے ساتھ رہی ہے اور مستقبل قریب میں بھی وہ اپنی طرف سے تمام تر سپورٹ فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ آج ہی کے دن پورے ایشیاء اور دنیا میں یہ دن جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے

جس کا آغاز 2جولائی 1924کو کیا گیا تھا آخر میں ورلڈ سپورٹس جرنلسٹ ڈے کی مناسب سے ایک خوبصورت کیک بھی کاٹا گیا۔

 

 

error: Content is protected !!