بروز منگل تتلےعالی ہاکی لیگ کے چوتھے روز دو میچ کھیلے گیے
پہلے میچ میں پنجاب فاںیٹر نے نوبل ایگلز کو 0 گول کے مقابلہ میں 1 گول سے شکست دے کر 3 قیمتی پواںنٹس حاصلِ کرکے میچ ٹیبل پواںنٹس میں ہلچل مچادی اس میچ میں امپائرنگ کے فرائض ملک محمد عرفان اور محمد مصطفی پاک آرمی نے سرانجام دیے جبکہ فیلڈ جیوری میں محمد طارق وسیر بطور جج اور محمد ایوب شمسی اور محمد یوسف پاک آرمی نے بطور ٹیکنیکل آفیسر اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں
اس میچ کے مین آف دی میچ رانا علی سلطان ٹھہرے
آج کا دوسرا اور لیگ کا ساتواں میچ کنگز پاک پنجاب اور ولی ٹاںیگرز کے درمیان کھیلا گیا جو کہ کنگز پاک پنجاب نے 0 گول کے مقابلہ میں 2 گول سے جیت کر فاںنل مرحلے میں جگہ پکی کرلی ابھی اس کا آخری لیگ میچ باقی ھے جو کہ کل کھیلا جائے گا
اس میچ میں امپائرنگ کے فرائض رانا خالد محمود اور ملک عرفان نے سرانجام دیے جبکہ فیلڈ جیوری میں طارق وسیر بطور جج اور محمد یوسف پاک آرمی اور محمد ایوب شمسی نے بطور ٹیکنیکل آفیسر زمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاںیں اس میچ کے مین آف دی میچ کنگز پاک پنجاب کے رانا زبیر رہے
کل مورخہ 5 جولائی بروز بدھ تتلےعالی ہاکی لیگ کے مزید دو لیگ میچ کھیلے جاںیں گے
پہلا میچ شام 4.45 بجے تتلےعالی کینگروز اور ولی ٹاںیگرز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ شام 6 بجے نوبل ایگلز اور کنگز پاک پنجاب کے درمیان کھیلا جائے گا کل انشاللہ دونوں میچ پرائم ہاکی کلب گوجرانوالہ فیس بک سپورٹس پیج چینل پر براہ راست دیکھاے جاںیں گے ۔