کوئٹہ ; پرائم منسٹر یوتھ ویمن ہاکی پراونشل لیگ کے لیے خصوصی ٹرائلز کا انعقاد

 

 

کوئٹہ کے شھید نواب غوث بخش ہاکی اسٹیڈیم میں پرائم منسٹر یوتھ ویمن ہاکی پراونشل لیگ کے لیے خصوصی ٹرائلز اور ریجنل کیمپ کا انعقاد کیا۔

 

تقریب کے مہمان خصوصی بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر میر محمد ہارون رئیسانی تھے۔ معزز مہمان کے ساتھ جنرل سیکریٹری بی ایچ اے جناب سید امین، جنرل سیکریٹری خواتین ونگ بی ایچ اے مسز صبا نواز مگسی، چیف کوآرڈینیٹر پی ایچ ایف جناب شرافت بٹ، کوآرڈینیٹر ویمن پی ایچ ایف جناب گلبدین خان، سلیکشن کمیٹی کے ممبر غلام عباس اور دیگر بھی موجود تھے۔

 

پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی مس عفت عطا، مس شگفتہ بشیر، مس عصمت عطا، ڈائریکٹر سپورٹس بیوٹمز مسٹر مسعود کاسی، ڈائریکٹر اسپورٹس BUET- خضدار مسٹر وقار حضور اور LUAWMS کے سپورٹس سیکشن سے مسٹر جنید خان، مسٹر ناصر رونجھا اور مسٹر منیر جاموٹ موجود تھے۔

 

مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں کے لیے اتنے اچھے اقدام پر وزیراعظم پاکستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی کاوشوں کو سراہا۔

 

تعارف: News Editor