ایف آئی ایچ اولمپک ہاکی ; پاکستان کو اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی مل گئی.

 

پاکستان کو اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی مل گئی.

 

پاکستان ہاکی فیڈرہشن کے سیکریٹری جنرل حیدر حسین نے پریس ریلیز کے زریعےکہا کہ ایف آئی ایچ کے ایونٹ کی میزبانی ملنا اعزاز کی بات ہے.1990 ورلڈ کپ کے بعد پاکستان 8 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا. 90 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کے گراونڈ ہاوس فل تھے .خواہش ہے ایف آئی ایچ کوالیفائنگ راونڈ میں بھی اس ہی طرح گراونڈ شائقین سے بھر جائیں گے.

 

پی ایچ ایف سیکرہٹری جنرل حیدر حسین نے کہا کہ پاکستان میں ہاکی کے سہنری دور کی واپسی میں یہ ایونٹ بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوگا.ایف آئی ایچ کے اس ایونٹ کو شاندار انداز میں انعقاد کریں گے.

 

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر کی ملک میں انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی میں کوشش رنگ لیکر آئی ہے. ایف آئی ایچ اولمپک ہاکی کوالیفائنگ ایونٹ 13 سے 21 جنوری 2024 لاہور میں ہوگا.

 

تعارف: News Editor