فیصل آباد ; کمشنر سلوت سعید نے ہاکی سٹیڈیم مدینہ ٹاؤن کا دورہ کیا۔

 

 

 

ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا حماد اور اولمپیئن رانا مجاہدنے بریفنگ دی۔ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن مصورخان نیازی بھی موجودتھے۔کمشنر نے پریکٹس گراؤنڈ میں نیوآسٹروٹرف چیک کی اورپریکٹس گراؤنڈنئی آسٹروٹرف میں پانی کے کنکشن کیلئے واساکو فوری اقدامات کی ہدایت کی

 

۔انہوں نے کہا کہ سڑھیاں اور ریونیو جنریشن کے لئے کمرشل دکانیں بنانے کے بارے کی درخواست پر غورکیا جائے گا۔ کمشنر نے واش رومزتعمیر کرنے کی ہدایت کی اورہاکی سٹیڈیم کے اردگرد تجاوزات کے خلاف آپریشن اور ناجائز قابضین سے دکانیں واگزار کرانے کا عندیہ دیا۔

 

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی گارڈ کی تعیناتی پر بھی غور کیا جائے گا۔کمشنر نے سٹیڈیم کا بھی دورہ کیا اورکہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈکو باقی ماندہ امور تیزی سے مکمل کرنے کے لئے تحریر کیا جائے،ہاکی کے کھیل کے فروغ کے لئے موثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

 

تعارف: News Editor