سندھ پریمئر لیگ:الحیات گروپ نے ”حیدرآباد بہادرز“ کی اونر شپ حاصل کر لی

 

 

پروقار تقریب میں ایم او یو پر دستخط ہو گئے،مصباح الحق ہیڈ کوچ اور شعیب ملک آئیکون ہونگے

ایس پی ایل جیسے ایونٹ سافٹ امیج بناتے ہیں،نوجوانوں کے لئے بہترین پلیٹ فارم ہے،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

 

لیگ کا معیار کسی بھی بین الاقوامی لیگ سے کم نہیں ہوگا،ہر ٹیم میں سندھ کے پانچ کھلاڑی شامل ہونگے،چیئر مین عارف ملک

سندھ پریمئرلیگ کے گولڈ اسپانسر الحیات گروپ نے ایس پی ایل میں بھر پور انٹری کے لئے پر عزم ٹیم ”حیدرآباد بہادرز“ کی اونر شپ حاصل کر لی،جمعرات کو سندھ اسمبلی ہال میں منعقدہ پروقار تقریب میں ایس پی ایل منیجمنٹ اور الحیات گروپ کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ مصباح الحق حیدرآباد بہادرز کے ہیڈ کوچ جبکہ ایک اور سابق کپتان شعیب ملک کو حیدرآباد بہادرز کے آئیکون ہونگے۔

 

سندھ پریمئر لیگ کے آغاز سے قبل ہی اس کے شاندار انعقاد کی تیاریوں اور ٹیموں کی تشکیل کے سلسلے میں ہونے والی تقاریب نے نا صرف سندھ بلکہ پاکستان کے اسپورٹس حلقوں میں بھی ہلچل مچارکھی ہے،حالیہ پیش رفت کے طور پر ایس پی ایل کے گولڈ اسپانسر الحیات گروپ نے جمعرات کو ایس پی ایل کی اہم ٹیم ”حیدرآباد بہادرز“ کی اونر شپ حاصل کر لی،شاندارا ور پروقار تقریب میں الحیات گروپ کی جانب سے چیئر مین جہانزیب عالم نے اور ایس پی ایل منیجمنٹ کی جانب سے صدر ایس پی ایل عارف ملک نے ایم او یوپر دستخط کئے،جس کے بعد ایس پی ایل کے چیئر مین عارف ملک نے چیئر مین الحیات گروپ جہانزیب عالم کو حیدرآباد بہادرز کا جھنڈا پیش کیا۔

 

تقریب میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب،ایس پی ایل کے چیئر مین عارف ملک، الحیات گروپ کے چیئر مین جہانزیب عالم،حیدر آباد بہادر کے کوچ سابق ٹیسٹ کرکٹر مصباح الحق،مینٹور ایس پی ایل عبدالرزاق،ایس پی ایل کے سی ای اوچوہدری شہزاد،نوید ملک،سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران نذیر،حسن رضا،معروف اداکارہ ثنا فخر،ماڈل نادیہ خان سمیت کھلاڑیوں، اداکاروں کے علاوہ کاروباری،سیاسی اور سماجی حلقوں کے زعماء کی کثیر تعداد موجود تھی۔

 

مہمان خصوصی میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ”ایس پی ایل جیسے ایونٹ نا صرف کسی شہر،صوبے بلکہ ملک کا مثبت امیج بھی بناتے ہیں،مجھے بہت خوشی ہے کہ ایس پی ایل کا آغاز ہونے جا رہا ہے،یہ مشکل کام تھا جسے عارف ملک صاحب اور ان کی ٹیم نے آسان بنایا،کوشش کی جائے کہ نا صرف کرکٹ بلکہ سندھ کے کلچر،موسیقی،طرز معاشرت سمیت دیگر اقدار کے فروغ کے لئے بھی ایس پی ایل کی طرز پر اقدامات اٹھائے جائیں،ہمیں نفرتوں کو ختم کرکے محبتوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،میں الحیات گروپ کو سندھ اور سندھ کے نوجوانوں کے لئے ایک بہترین کرکٹ پلیٹ فارم بنانے اور اس پر انویسٹ کرنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں،بطور میئر کراچی میرا ہر طرح کا تعاون اس لیگ کو حاصل رہے گا“۔

 

سندھ پریمئر لیگ کے چیئر مین عارف ملک کا کہنا تھا کہ ”ایس پی ایل میں جدیدبراڈ کاسٹنگ کا استعمال پہلی ترجیح ہے جس میں ڈی ایس ایل سمیت تمام چیزیں شامل ہونگی تاکہ اس کا معیار کسی بھی بین الاقوامی لیگ سے کسی بھی طرح کم نہ ہو،ایس پی ایل کی ہر ٹیم میں ایک غیر ملکی کھلاڑی شامل کریں گے،اسی طرح ہر ٹیم میں سندھ کا ڈومیسائل رکھنے والے کم از کم پانچ کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا جبکہ میچ کی پلیئنگ الیون میں سندھ کے دو کھلاڑیوں کو لازمی نمائندگی دی جائے گی۔پی سی بی کی اجازت سے ورک لوڈ سے متاثر نہ ہونے والے سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل کھلاڑیوں کو بھی ایس پی ایل میں شامل کرنے کے لئے کوشاں ہیں،۔ہم روڈ شو بھی پلان کر رہے ہیں جو کہ لندن اور ہیوسٹن میں ہونگے،اس دوران شاہد آفریدی،عبدالرزاق اور دیگر سیلبریٹیز بھی ہمارے ساتھ ہونگی،ان سے ایس پی ایل کو بیرون ممالک بھر پور پروموشن ملے گی“۔

 

الحیات گروپ کے چیئر مین جہانزیب عالم نے ”حیدرآباد بہادرز“ کی اونر شپ حاصل کرنے بعد اپنے جوش وخروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”حیدرآباد میں کرکٹ کا بہت شوق ہے،ہماری کوشش ہوگی کہ حیدرآباد بہادرز کو بھر پور سپورٹ کیا جائے،حیدرآباد میں کرکٹ اکیڈمی بھی بنائیں گے،مصباح الحق کا بطور ہیڈ کوچ ہمارے ساتھ شامل ہونا یقینی طور پر حیدرآباد کے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے اہمیت کا حامل ہوگا ور انہیں اپنے کھیل میں مزید نکھار لانے میں آسانی ہوگی“۔انہوں نے اپنے خطاب کے دوران پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک کو حیدرآباد بہادرز کا آئیکون بنائے جانے کا اعلان بھی کیا۔

 

الحیات گروپ کے برانڈ ایمبسیڈر معروف اداکار جاوید شیخ نے تقریب میں روایتی بذلہ سنجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تقریب میں فلمی کیرئیر کے واقعات بھی سنائے،ان کا کہنا تھا کہ ”سندھ کے نوجوان کھلاڑیوں کو ایس پی ایل جیسے پلیٹ فارم کی ضرورت تھی،میں سمجھتا ہوں کہ صرف سندھ ہی نہیں پاکستان بھر کے ٹیلنٹ کو اس لیگ میں شامل ہونا چاہئے،میں ایس پی ایل اور حیدرآباد بہادرز کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں“۔

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ”ایس پی ایل کے ساتھ شامل ہوکر مجھے بہت خوشی ہورہی ہے،کوشش کریں گے کہ حیدرآباد سے بہترین کھلاڑی اس لیگ کے ذریعے پاکستان کرکٹ کو دے سکیں اور اپنے تجربے سے نوجوان کھلاڑیوں کو گروم کر یں“۔

 

ایس پی ایل مینٹور سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے اس موقع پر اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”سندھ کے جن با صلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کواب تک مواقع نہیں ملے ہیں انہیں مواقع دینا اور میرٹ پر ان کا انتخاب کرنا پہلی ترجیح ہوگی،اس سلسلے میں جلد ہی سندھ بھر میں ٹرائلز کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔میں ایس پی ایل میں حیدرآباد بہادرز کی ٹیم لینے پر جہانزیب عالم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور انہیں یقین دلاتا ہوں کہ ایس پی ایل آنے والے وقت کا ایک کامیاب کرکٹ برانڈ ثابت ہوگا ”۔

 

شو بز ستاروں،معروف ماڈلز،کرکٹ اور دیگر کھیلوں سے وابستہ سابق اورموجودہ کھلاڑیوں اور اہم شخصیات کی موجودگی نے ایس پی ایل کی اس پروقار تقریب کو مزید چار چاند لگا دئیے۔

 

فوٹو کیپشن:سندھ پریمئر لیگ کی ٹیم حیدرآباد بہادرز کے ایم او یو پر دستخط کی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب،ایس پی ایل کے چیئر مین عارف ملک، الحیات گروپ کے چیئر مین جہانزیب عالم،حیدر آباد بہادر کے ہیڈکوچ مصباح الحق،مینٹور ایس پی ایل عبدالرزاق،ایس پی ایل کے سی ای اوچوہدری شہزاد،نوید ملک اسٹیج پر موجود ہیں

 

 

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacan4d
bacansport
bacan4d
Link Situs Toto Slot
xx1toto, situs toto, tabel shio
Situs Scatter Hitam Mahjong Wins 3
xx1toto
xx1toto, situs toto slot, bandar togel
situs toto slot
scatter hitam, black scatter, mahjong wins 3
mahjong scatter
situs toto
black scatter, mahjong wins 3
xx1toto
xx1toto
bacan4d
bacansport
bacansport
xx1toto
bacansport
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
slot gacor bacan4d
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacansport
xx1toto
bacan4d
xx1toto
xx1toto
bacan4d
linkbacan4d
bacan4d
bacan4d
bacansports
bacan4d
xx1toto
xx1toto
bacan4d
bacan4d
scatter hitam
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacan4d
bacan4d slot gacor
bacan4d
xx1toto scatter hitam
xx1toto
bacan4d
bacansport
bacan4d
ts77casino bet 200
bacansport
aplikasi slot
xx1toto scatter hitam
bacan4d
bacan4d login
situs toto
xx1toto
xx1toto
bacansport
bacan4d
xx1toto
slottoto
xx1toto
bacan4d
bacan4d
ts77casino
ts77casino
ts77casino
ts77casino
Scatter Hitam
Situs Toto
toto slot
Scatter Hitam
Situs Toto
toto slot
bacan4d toto terpercaya
scatter hitam
slot mahjong wins 3
mahjong wins 3 black scatter
scatter hitam
ts77casino
ts77casino
tabel shio 2025
bacan4d
akun slot bet 400
bacan4d slot gacor toto
instagram bacansports
situs toto
bacan4d slot toto
scatter hitam
scatter hitam
slot bet kecil
bacansports taruhan bola
slot gacor
Demo Slot
Situs Toto
toto togel
Toto slot gacor
slot gacor bett 200
situs toto
situs toto
bacan4d scatter hitam 2025
bacan4d slot bet 300
bacansport