کوئٹہ ; محکمہ کھیل نے صوبے کی باصلاحیت خواتین کھلاڑیوں کیلئے بھر پور اقدامات کئے ‘ کو چ فرح درانی

 

 

 

حال ہی میں 34ویں نیشنل گیمز کی کامیابی منہ بولتا ثبوت ہے 18جولائی سے محکمہ کھیل کی جانب سے اوپن ویمن بیڈمنٹن کا انعقاد کیا جا رہا ہے

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کھیل جہاں صحت ، تندرستی اور مقابلوں کے رجحان پیش کرتے ہیں یہ عام عوام کے لئے تفریح کا بھی سبب بنتے ہیں خصوصاً ہمارے صوبہ بلوچستان میں کہ جہاں بے روزگاری ، صحت کے مسائل، تحفظ کے محرومی کے آثاربہت زیادہ ہیں

 

وہاں کھیل ہی لوگوں میں ایک صحت مند اور مثبت رجحان پیدا کرتے ہیں اسلئے بلوچستان میں ایسی سرگرمیوں کا زیادہ سے زیادہ انعقاد ہونا چائیے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں کھیلوں کے میدان آباد کرنے میں سیکریٹری سپورٹس بلوچستان اسحاق جمالی ،

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بلوچستان درا بلوچ نے جو اقدامات کئے ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں انہیں کی کوششوں اور جدوجہد کے باعث 19سال بعدکوئٹہ میں 34 ویں نیشنل گیمز کا کامیاب انعقاد ہوا انہوں نے کہا کہ اس تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے 18جولائی سے محکمہ کھیل کی جانب سے اوپن ویمن ٹیبل ٹینس کا انعقاد کیا جا رہا ہے اس ٹورنامنٹ کا مقصد صوبے کی باصلاحیت خواتین کھلاڑیوں کو مزید مواقعے فراہم کرنا ہے ۔

 

error: Content is protected !!