7 سال قبل لاپتہ ہونے والے بلوچستان سپورٹس بورڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید نعیم اختر کراچی میں اپنی بہن کے گھر پہنچ گئے۔

 

 

خاندانی ذرائع کے مطابق بلوچستان سپورٹس بورڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید نعیم اختر سات سال قبل جولائی 2016میں اپنی بیٹی، جس کا کراچی میڈیکل کالج میں داخلہ ہوا تھا، کے ہمراہ کوچ میں کراچی جا رہے تھے

 

حب میں نامعلوم افراد نے انہیں کوچ سے اتار کر اپنے ساتھ لے گئے تھے جبکہ بیٹی کو حب پولیس نے کراچی پہنچایا تھا۔خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ سید نعیم اختر گزشتہ روز کراچی میں اپنی بہن کے گھر پہنچ گئے

 

 

تعارف: News Editor