14 ویں قومی جوجتسو چیمپئن شپ پاکستان واپڈا نے جیت لی ; واپڈا نے 17 گولڈ میڈلز جیتے

 

 

ایبٹ آباد(ضیاءالاسلام)14 ویں قومی جوجتسو چیمپئن شپ پاکستان واپڈا نے جیت لی، واپڈا نے 17 گولڈ میڈلز جیتے، پاکستان نیوی نے 7 گولڈ میڈلز جیت کر دوسری پوزیشن، پاکستان آرمی چار گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی،

 

خیبرپختونخوا نے صوبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار سلور اور بارہ براؤنز حاصل کئے، اس موقع پرریجنل سپورٹس آفیسر احمد زمان اور پاکستان جوجتسو فیڈریشن کے خلیل احمد خان اور سپورٹس بورڈ خیبرپختونخواہ کے سابق ڈاٸریکٹر جنرل طارق محمود نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

ان کے ہمراہ سیکرٹری طارق علی‘ آرگنائزنگ سیکرٹری تحسین اللہ خان‘ ساؤتھ ایشین گولڈ میڈلسٹ وسیکرٹری صوبائی کراٹے ایسوسی ایشن خالد نورسمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں خیبرپختونخوا جوجتسو ایسوسی ایش کے زیراہتمام پوسٹ گریجویٹ کالج ایبٹ آباد میں جاری نیشنل چیمپئن شپ گز شتہ روز اختتام پذیر ہوگئی

جس میں پاکستان واپڈا نے 17 گولڈ میڈلز جیت کر میلہ لوٹ لیا پاکستان نیوی نے 7 گولڈ میڈلز جیت کر دوسری اور آرمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی، چیمپئن شپ میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان،اسلام آباد، واپڈا، آرمی، نیوی اور پولیس کی ٹیموں نے حصہ لیا،آخری روز کھیلے گئے خواتین کے 57kg ویٹ کیٹگری میں پاکستان واپڈا کی عروہ نے گولڈ، نیوی کی آرزو نے سلور میڈل، خیبرپختونخوا کی علینا اور آرمی کی عائشہ نے براؤنز میڈلز حاصل کیا،

-63kg ویٹ کیٹگری میں واپڈا کی شمائلہ نے گولڈ، نیوی کی فضیلت نے سلور میڈل، خیبرپختونخوا کی عدن اور آرمی کی عاصمہ رانی نے براؤنز میڈل حاصل کیامردوں کے-50kg میں واپڈا کے وجے سلیمان نے گولڈ، خیبرپختونخوا کے جبران نے سلور میڈل، بلوچستان کے محمد حسین اور نعمان حبیب نے براؤنز میڈل جیتا،

اوپن ویٹ کیٹگری میں پولیس کے عابد نے گولڈ، آرمی کے فیاض حسین نے سلور میڈل، پنجاب کے ہاشم کوکو اور نیوی کے حامد علی نے براؤنز میڈل حاصل کیا،۔ -56kg میں واپڈا کے اویس نے پہلی، خیبرپختونخواکے سلیم نے دوسری، پاکستان نیوی کے آصف علی اور اسلام آباد کے راشد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

-77kg کیٹگری میں پاکستان نیوی کے علی حمزہ نے گولڈ، واپڈا کے حمزہ نے سلور، خیبر پختونخوا کے فہد اور آرمی کے وقاص نے براؤنزمیڈل حاصل کیا۔چیمپئن شپ تین دن تک جاری رہی جس میں ملک بھر سے دس مختلف ٹیموں نے حصہ لیا۔

 

error: Content is protected !!