ویمنز ایشز ، آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ کو 3 رنز سے شکست دے دی۔

 

ویمنز ایشز ، آسٹریلین ویمن نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد دوسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں میزبان برطانوی خواتین ٹیم کو 3 رنز سے شکست دے کر جاندار کم بیک کرتے ہوئے تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ برطانوی خواتین ٹیم 283رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز بناسکی۔

 

آسٹریلوی الانا کنگ کی عمدہ بائولنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ برطانوی نیٹ سکیور برنٹ کی 111 کی عمدہ اننگز بھی اپنی ٹیم کو فتح نہ دلاسکی۔روز بائول، سائوتھمپٹن میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے اور اس نے برطانوی ویمن ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 283 رنز کا ہدف دیا۔ ایلیسی پیری نے 91 اور اینابیل سدرلینڈ نے 50 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔برطانوی لائورن بیل اور سوفی ایکلسٹن نے عمدہ بائولنگ کرتے ہوئے 3، 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

 

جواب میں برطانوی ٹیم اعصاب شکن مقابلے کے بعد مطلوبہ 283 رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز بناسکی ۔ برطانوی نیٹ سکیور برنٹ 111 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلا سکی۔ٹامی بیومونٹ 60 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بلے باز رہیں۔ یوں آسٹریلوی ویمن نے میزبان ویمن ٹیم کو نہ صرف 3 رنز سے شکست دی بلکہ تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

آسٹریلوی ٹیم کی طرف سے ایشلی گارڈنر اور الاناکنگ نے تین ، تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ آسٹریلوی الانا کنگ کو عمدہ بائولنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

 

error: Content is protected !!