ایشیا کپ کرکٹ کے انعقاد کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا وفد سری لنکا پہنچ گیا۔پی سی بی کا وفد کینڈی اور کولمبو کے اسٹیڈیمز کا دورہ کرے گا،
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا وفد پہلے ہی سری لنکا میں موجود ہے۔پی سی بی اور اے سی سی حکام سری لنکا میں ایشیا کپ میچز کے انعقاد کیلئے انتظامات پر بات کریں گے۔
پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ کے 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وفد سری لنکا میں سیکیورٹی اور آپریشنز کے معاملات فائنل کرے گا۔پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سلمان نصیر کے ساتھ سیکیورٹی، لاخسٹک اور آپریشن ڈپارٹمنٹ کے افسران موجود ہیں
جبکہ ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ، سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے کرنل خالد بھی وفد کا حصہ ہیں