زیم ایفروٹی 10 میں ڈربن قلندرز کی دوسری فتح ، پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

 

زیم ایفروٹی 10 میں ڈربن قلندرز کی دوسری فتح ، پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

 

ہرارے ; ڈربن قلندرز نے زیم ایفرو ٹی 10 کے افتتاحی ایڈیشن میں اپنی دوسری فتح کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ ڈربن قلندرز یہ معرکہ 7 وکٹوں سے جیتا اس وقت میچ کی پانچ گیندیں باقی تھیں۔

 

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جوبرگ بفیلوز نے عمدہ آغاز کیا اور ٹام بینٹن نے تمام بالروں کی پٹائی کی ۔ تاہم 22 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ کے بعد ول سمیڈ کو جارج لنڈے نے ایک وکٹ پر آؤٹ کر دیا۔ جس کےبعد تجربہ کار کپتان محمد حفیظ نے بینٹن کا ساتھ دیا۔ ڈربن قلندرز نے اپنی اننگز کا اختتام مقررہ 10 اوورز میں 94 رنز پر کیا جبکہ اس کی 4 وکٹیں گری تھیں۔

 

ہدف کے تعاقب میں قلندرز نے ٹم سیفرٹ (7) میں پہلی وکٹ گنوا دی اور نور احمد نے تیسرے اوور میں 22 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ توڑ دی۔ بہرحال حضرت اللہ زازئی اور آندرے فلیچر نے اس کے بعد 25 رنز کی اہم شراکت قائم کرتے ہوئے قلندرز کی میچ میں پیش قدمی جاری رکھی۔

آخری اوور میں زازئی نے 41 رنز بنا کر ناقابل شکست رہنے کے بعد مڈ وکٹ پر چھکا مارکرڈربن قلندرز کی فتح پرمہرثبت کردی۔

 

 

 

تعارف: News Editor