ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ ; پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل میں ازبکستان نے 1-3 سے شکست دے دی۔

 

ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل میں میزبان ازبکستان نے 1-3 سے شکست دے دی۔

 

دونوں ٹیموں کے درمیان چاروں گیمز میں زبردست مقابلہ ہوا، تاہم ازبکستان کے پلیئرز نے بہترین فنش کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان کے خلاف ازبکستان کی کامیابی کا اسکور 23-25، 25-21،17-25 اور 23-25 رہا۔

 

سیمی فائنل میں شکست کے بعد اب پاکستان ٹیم تیسری پوزیشن کا میچ کھیلے گی، جس میں اس کا مقابلہ چائینز تائپے سے ہوگا۔

 

تعارف: News Editor