کرکٹ ورلڈکپ ; بھارت نے آن لائن صارفین کو ٹکٹوں کی خریداری سے محروم کر دیا.

 

بھارت میں رواں برس اکتوبر میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے ٹکٹوں کی خریداری کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جے شاہ کا بیان سامنے آیا ہے۔

 

سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ جے شاہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے ای ٹکٹ کا اجرا نہیں ہو گا،

تماشائیوں کے لیے ای ٹکٹ کی سہولت دستیاب نہیں ہو گی۔ جے شاہ نے کہا کہ کرکٹ فینز کو فزیکل ٹکٹس اپنے ہمراہ رکھنا ہوں گے، سات سے آٹھ سنٹرز پر فزیکل ٹکٹس ایڈوانس میں دستیاب ہوں گی۔

 

 

 

تعارف: News Editor