ورلڈ سکریبل چیمپئن شپ ; پاکستانی کھلاڑی عنایت اللہ نے لیٹ برڈ ٹورنامنٹ جیت لیا.

 

پاکستانی کھلاڑی عنایت اللہ نے ورلڈ سکریبل چیمپئن شپ میں سابق ورلڈ چیمپئن کینیڈا کے جوئیل ویپنک کو شکست دیکر لیٹ برڈ ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔

امریکا میں ہونے والی ورلڈ سکریبل چیمپئن شپ میں لیٹ برڈ ٹورنامنٹ عالمی چیمپئن شپ کے آخری روز کھیلا گیا جس میں پاکستانی کھلاڑی عنایت اللہ ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والے واحد کھلاڑی تھے۔

ٹورنامنٹ میں نائیجیریا کے ایڈ تومیوا نے دوسری اور انگلینڈ کی سنبل صدیقی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

error: Content is protected !!