وزیراعظم یوتھ پروگرام، پشاورمیں ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ کے مقابلے اختتام پذیر

پشاور(سپورٹس رپورٹر) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ ٹیلنٹ ہنٹ پراونشل سپورٹس لیگ اور ٹرائلز اختتام پذیر ہوگئے’گزشتہ روز اختتامی تقریب کے موقع پر پشاور یونیورسٹی کے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بحرکرم مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میںسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق حسین’ ڈائریکٹر فاصلاتی نظام تعلیم ڈاکٹر نورزادہ’ڈائریکٹر سپورٹس سمیع اللہ مروت’ سجاد خان’ احسن خان سمیت دیگر شخصیات اور آفیشلز موجود تھے’ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ دونوں مقابلوں میں پشاور کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا’ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس یونیورسٹی آف پشاور،عبدالولی خان یونیورسٹی مردان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے پشاور یونیورسٹی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے جمنازیم میںمنعقدہ ریسلنگ میں پشاور نے پہلی’ بنوں نے دوسری جبکہ مردان نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں پشاور نے پہلی’ مردان نے دوسری جبکہ سوات نے تیسری پوزیشن حاصل کی’ ویٹ لفٹنگ میں 55 کے جی کی کلاس میں پشاور میں کے شجاع اللہ’61 کے جی میں پشاور کے محمد آصف’ 67 کے جی میں قاسم تسنیم’ 73 کے جی میں محمد الیاس’ 81 کے جی میں حمزہ’89 کے جی میں خورشیدنے پہلی پوزیشن حاصل کی’ ریسلنگ میں 57 کے جی میں پشاور کے واجد خان

125 کے جی کے مقابلوں میں حماد عزیز’ 65 کے جی میں سہیل خان’ 92 کے جی کے مقابلوں میں محمد ندیم’ 70 کے جی کی کلاس میں زینت اللہ نے گولڈ میڈل حاصل کیا ان کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور میڈل تقسیم کئے گئے’نو جون کو ن مقابلوں کا آغاز ہوا تھا اور پشاور یونیورسٹی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے جمنازیم میں پروقار تقریب کے موقع پر صوبائی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن دائود خان مہمان خصوصی تھے تقریب کی صدارت وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے کی ان کے ہمراہ وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی تھی

 

‘نو سے تیرہ جون تک جاری رہنے والے مقابلوں میں پشاور’ مردان’ ہزارہ’ سوات اور بنوں ریجن کے کھلاڑیوں نے شرکت کی مجموعی طور پر ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں سو سے زائد کھلاڑیوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا اظہار کیا’ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بحرکرم نے اپنے خطاب میں بہترین مقابلوں کے انعقاد پر آرگنائزنگ ٹیم کو خراج تحیسن پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے تحت ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد احسن اقدام ہے جس سے کھلاڑیوں کوآگے آنے کے مواقع فراہم ہوئے ہیں

 

انہوں نے کہا کہ تمام کھیلوں میں لیگ کو متعارف کرانا چاہئے اس سے کھلاڑیوں کو انہیں مقابلے اور کھیلنے کے زیادہ مواقع ملیں گے انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس کی انہیں بھرپور سپورٹ حاصل ہے انہوں نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی ان کا تعاون ہمارے ساتھ رہے گا۔

error: Content is protected !!