بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر نوابزادہ میر ہارون خان رئیسانی کوئٹہ میں شہید ہوگئے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر،سیکریٹری جنرل حیدر حسین،پی ایچ ایف وائس پریذیڈنٹ جنرل ر طارق حلیم سوری،اولمپیئن سمیع اللہ,اولمپیئن کلیم اللہ خان،اولمپیئن حنیف خان، اولمپیئن شہناز شیخ،اولمپیئن سلیم ناظم، اولمپیئن، اولمپیئن ناصر علی ،
اولمپیئن توقیر ڈار,اولمپیئن سعید خان، اولمپیئن ایاز محمود،اولمپیئن شہباز احمد سینئر،اولمپیئن رحیم خان، اولمپیئن شکیل عباسی، اولمپیئن ریحان بٹ،اولمپیئن محمد ٹقلین،اولمپیئن حسین خان، اولمپیئن دلاور حسین سمیت
دیگر اولمپیئنز کی جانب سےسابق وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی،پی ایچ ایف کے نائب صدر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کے بھتیجے اور بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر میر ہارون رئیسانی کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے۔
مرحوم کی نماز جنازہ صبح آٹھ بجے سروان ہاؤس کوئٹہ میں ادا کردی گئی۔جبکہ انکا جسد خاکی انکے آبائی گاؤں کانک میں لے جایا جائے گا۔