ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی ; پاکستان اور کوریا کے مابین سنسنی خیز میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔

 

 

بھارت کے شہر چنائے میں جاری ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور کوریا کے مابین سنسنی خیز میچ کھیلا گیا۔ جو کہ 1-1 گول سے برابر رہا۔

 

پاکستان کی جانب سے18 ویں منٹ میں عبدالحنان شاہد نے فیلڈ گول سکور کیا۔جبکہ کوریا کی جانب سے 53ویں منٹ میں جیون ینگ نے پینلٹی اسٹروک کے زریعے گول کرکے میچ 1-1 سے برابر کردیا۔پلیئر آف دے میچ عبدالحنان شاہد قرار پائے

 

پاکستان اپنا تیسرا میچ 6 اگست کو جاپان کے خلاف،چوتھا میچ 7 اگست کو چائنہ کے خلاف جبکہ پانچواں میچ 9 اگست کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

 

 

تعارف: News Editor