پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ ہاکی لیگ ; پی ایچ ایف نے ٹیکنیکل سپورٹ واپس لینے کے احکامات جاری کردیئے۔

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ٹیکنیکل سپورٹ واپس لینے کی درخواست پر پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ نیشنل ہاکی لیگ(مردوخواتین ) مقابلوں کے لئے 5ما قسم کی ٹیکنیکل سپورٹ واپس لینے کے احکامات جاری کردیئے۔

 

پی ایچ ایف اعلامیہ کے مطابق پراجم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں نیشنل ہاکی لیگ (مردوخواتین ) مقابلوں میں ٹیکنیکل سپورٹ واپس لینے کا فیصلہ ایچ ای سی کی جانب سے موصولہ ای میل اور ایونٹ می تعینات ایچ ای سی کی جانب سے یونیورسٹیوں کی لوکل آرگنائزنگ کمیٹیوں کے اراکین کی جانب سے مسلسل کھیل اور اخلاق کے ضابطوں کی خلاف ورزی پر لیا گیا۔

پی ایچ ایف کی جانب سے ٹیکنیکل سپورٹ کا اعلامیہ جاری ھوتے ہی ایونٹ میں تعینات ٹیکنیکل آفیشلز نے فوری چارج چھوڑ دیا ھے۔

 

 

تعارف: News Editor