مینزاینڈ ویمنز ہاکی ایونٹ 24 ستمبر سے 7 اکتوبر تک ہو گا۔
پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں پول اے میں شامل ہیں۔ جاپان، بنگلہ دیش، سنگاپور اورازبکستان بھی پول اے میں شامل ہیں۔ پول بی میں کوریا، ملائیشیا،چین، عمان، تھائی لینڈ اورانڈونیشیا شامل ہیں۔
روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ 30 ستمبرکو کھیلا جائے گا ۔ پاکستان ٹیم 24 ستمبر کو سنگاپور اور 26 ستمبرکو بنگلہ دیش کے خلاف میچ کھیلے گی۔
پاکستان ٹیم 28 ستمبر کو ازبکستان اوردواکتوبر کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔ ایشین گیمز مینزہاکی ایونٹ کے سیمی فائنل چار اکتوبراورفائنل 6 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔