کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کی ٹکٹیں 25 اگست سے فروخت کیلئے دستیاب ہوں گی۔

 

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آخرکار ٹکٹوں کی فروخت کیلئے تاریخوں کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی نے رواں برس بھارت میں ہونیوالے کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے مقابلوں کی ری شیڈولنگ کے بعد اعلان کیا کہ 5 اکتوبر سے ہونیوالے ورلڈ کپ کی ٹکٹیں ایونٹ کے آغاز سے صرف 40 روز قبل 25 اگست سے فروخت کیلئے دستیاب ہوں گی۔

آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ میچز کی ٹکٹیں مرحلہ وار فروخت کی جائیں گی، 25 اگست سے پہلے مرحلے میں ان میچز کی ٹکٹیں فروخت کیلئے دستیاب ہوں گی

بھارت کے میچز کی ٹکٹیں شہروں کے حساب سے 30 اگست سے 3 ستمبر تک فروخت کیلئے پیش ہوں گی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان احمد آباد میں 14 اکتوبر کو شیڈولڈ میچ کی ٹکٹیں 3 ستمبر سے فروخت ہوں گی

تعارف: News Editor