سُہیل طالب (چاند بھائی) میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔
جناح کرکٹ کلب اور گلشنِ معمار کرکٹ کلب کی کامیابی اور الرحمٰن کرکٹ کلب اور مجاہد جیمخانہ کو شکست کا سامنا۔
عبید الرحمٰن، نعمان احمد، معین خان اور دلاور حُسین کی نصف سینچریاں ولی خان کی عمدہ باؤلنگ۔
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) فیڈرل اسپورٹس آر سی اے کے زون دو کے زیر اہتمام منعقدہ سہیل طالب (چاند بھائی) میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا جناح کرکٹ کلب نے الرحمٰن کرکٹ کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
جبکہ گلشنِ معمار کرکٹ کلب نے مجاہد جیمخانہ کو 130 رنز سے شکست دیدی۔ راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گراونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں الرحمٰن کرکٹ کلب کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ 32۰2 اوورز میں 129 رنز بناکر آوٹ ہوگئی جناح کرکٹ کلب کے محمد حماد نے 29 رنز اور معین خان نے 22 رنز اسکور کئے محمد عدنان نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا
جبکہ اویس حُسین اور فضل رحمٰن نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں جناح کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 16۰4 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا معین خان اور دلاور حُسین نے بالترتیب 56 اور 62 ناقابل شکست رنز اسکور کئے الرحمٰن کرکٹ کلب کے بابر منور نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا
دوسرے میچ میں گلشنِ معمار کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ مقررہ 40 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بناۓ عبیدالرحمٰن نے 85 رنز نعمان احمد نے 65 رنز اور شاہد علی نے 25 رنز اسکور کئے مجاہد جیمخانہ کے ولی خان نے 37 رنز دے کر چھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا
جواب میں مجاہد جیمخانہ کی پوری ٹیم 27۰2 اوورز میں 130 رنز بناکر آوٹ ہوگئی شاہ زیب ملک اور رضوان عزیز نے 27 ، 27 رنز اسکور کئے گلشنِ معمار کرکٹ کلب کے محمد رابیت نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ سہیل علی نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔