سندھ پریمئیر لیگ کرکٹ کے ایونٹس میں اچھا اضافہ ثابت ہو گی ; وہاب ریاض.

 

 

سندھ پریمئیر لیگ کرکٹ کے ایونٹس میں اچھا اضافہ ثابت ہو گی ۔ وہاب ریاض

 

سندھ پریمئر لیگ میں انٹرنیشنل معیار کی تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ہر میچ کی 35 کیمروں سے کوریج ہو گی۔عارف ملک

 

پی ایس ایل کے بعد سندھ پریمئیر لیگ پاکستان کی دوسری بڑی لیگ ثابت ہو گی۔ کے پی ایل کی طرح سندھ لیگ کو بھی کامیاب کریں گے۔

 

سکھر پیٹریاٹ کے پلیٹ فارم سے انشاءاللہ مستقبل کیلۓ پاکستان کو ٹیلنٹڈ کھلاڑی دستیاب ہوں گے۔بلال سیکھو۔

 

نئی فرنچائز سکھر پیٹریاٹ کی ہوٹل پرل کانٹینینٹل میں سندھ پریمئیر لیگ میں شمولیت کی دستخطی تقریب سے مقررین کا خطاب۔

 

لاہور ( رپورٹ۔ محمد اقبال ہارپر)۔ 18 ستمبر سے شروع ہونے والی سندھ پریمئیر لیگ میں ایک نئ فرنچائز سکھر پیٹریاٹ کا اضافہ ہو گیا اس سلسلہ میں سکھر پیٹریاٹ کی شمولیت کیلۓ دستخطی تقریب ہوٹل پرل کانٹینینٹل میں منعقد ہوئی۔جس کے مہمان خصوصی پنجاب کے مشیر سپورٹس وہاب ریاض تھے۔

سندھ پریمئیر لیگ کے صدر عارف ملک اور فرنچائز سکھر پیٹریاٹ کے صدر بلال سیکھو نے شمولیت کی دستاویزات پر دستخط کیۓ۔تقریب کے مہمان خصوصی مشیر سپورٹ پنجاب وہاب ریاض نے سندھ پریمئر لیگ کو کرکٹ ایونٹس میں اچ اچھا اضافہ قرار دیا ہے

اور سندھ پریمئیر لیگ کی کامیابی کیلۓ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ عارف ملک نے جس طرح بھرپور محنت اور ٹیم ورک سے کشمیر پریمئر لیگ کو کامیاب کیا اسی طرح انشاءاللہ سندھ پریمئر لیگ بھی کامیاب ہو گی۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ سندھ پریمئیر لیگ کے صدر عارف ملک نے کشمیر پریمئر لیگ کا انعقاد ہمارے لیۓ ایک چیلنج سے کم نہیں تھا یہ دنیا کی واحد لیگ تھی جوایک انتہائی مشکل مقام پر ہوئی جہاں نہ کوئی انٹرنیشنل ائرپورٹ ہے۔

 

غیر ملکی کھلاڑیوں کیلۓ اسلام آباد کا ائرپورٹ استعمال کرنا پڑا۔فائیو سٹار رہائش کی سہولتوں کیلۓ بھی کافی تگ ودو کرنا پڑی ہم اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ایک کامیاب لیگ کروانے میں سرخرو ہوۓ۔سکھر پیٹریاٹ کے سی ای او چویدری شہزاد اختر اس سے پہلے کشمیر پریمئر لیگ میں بھی میرے ساتھ ہم نے مل کر کشمیر پریمئر لیگ میں بہت کام کیا۔

 

اب ہم سندھ پریمئر لیگ کو بھی ٹیم ورک سے ایک یادگار ایونٹ بنا دیں گے۔ سندھ پریمئر واحد مقامی لیگ ہو گی جس میں تمام سہولتیں انٹرنیشنل معیار کی ہوں گی تمام میچز آئی سی سی قوانین کے مطابق ہوں گے۔لیگ کے ہر میچ کی 35 کیمروں سے کوریج ہو گی۔انشاءاللہ سندھ پریمئر لیگ پی ایس ایل کے بعد پاکستان کی دوسری بڑی لیگ ثابت ہو گی۔عارف ملک نے سکھر پیٹریاٹ کے صدر بلال سیکھو کی گوجرانوالہ کے ٹیلنٹ کو منظر عام پر لانے اور ان کی بھرپور سپورٹ کیلۓ کاوشوں کو سراہا۔

 

سکھر پیٹریاٹ کے پلیٹ فارم سے بلال سیکھو گوجرانوالہ سے انٹر نیشنل سطح کا ٹیلنٹ متعارف کروائیں گے۔ اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ سکھر پیٹریاٹ کے صدر بلال سیکھو نے کہا کہ ہم مل کر سندھ پریمئر لیگ کو کامیاب کریں گے

 

گوجرانوالہ کے ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں ایک پلیٹ فارم دے رہا ہوں جہاں سے یہ بھرپور محنت اور شاندار پرفارمنس سے نہ صرف ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے بلکہ یہ مستقبل میں پاکستان کا ایک اثاثہ ثابت ہوں گے۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ سکھر پیٹریاٹ کے ڈائریکٹر آپریشنز راجہ عبدالمتین نے تقریب میں آنے پر میڈیا کا شکریہ ادا کیااور تقریب کا آغاذ دیر سے ہونے کے باوجود میڈیا کی سپورٹ کو سراہا۔انہوں نے عارف ملک اور ان کی پوری ٹیم کو سکھر پیٹریاٹ کیلۓ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

error: Content is protected !!