ایونٹ کے آخری کوارٹر فائنل میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے کولمیبا کی ٹیم کو 1-2 سے شکست دی جبکہ آسٹریلیا نے فرانس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 6-7 سے ہرا کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
فیفا ویمن ورلڈکپ سیمی فائنل کیلئے سپین، سویڈن، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں نے کوالیفائی کیا ہے۔
ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل سپین اور سویڈن کے مابین 15 اگست 2023 کو ہوگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین 16 اگست کو کھیلا جائیگا
عالمی ویمنز فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل 20 اگست 2023 کو آسٹریلیا کے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔