کوئٹہ: جشن ازادی جمناسٹک چیمپین شپ 2023 سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے اختتام پذیر
کوئٹہ کے مختلف کلب کہ جمناسٹ نے حصہ لیا اختتامی تقریب کے مہمان خاص جناب ڈی جی سپورٹس درا بلوچ صاحب تھے جنہوں نے بچے اور بچیوں کا گیم کا بہت تعریف کی اور بلوچستان میں جمناسٹک گیم کے پروموشن کے لیے ہر قسم کے تعاون کا یقین دہانی بھی دلائی
اور گرلز اور بوائز ٹیموں کے لیے ایک ایک لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا ڈی جی سپورٹس درا بلوچ صاحب نے اپنے تقریر میں کہا کہ ہمارے بچے اور بچیوں میں ٹیلنٹ کسی صوبے سے کم نہیں صرف انہیں اچھے پلیٹ فارم اور اچھے کوچز کی ضرورت ہے
تاکہ ہمارے بچے اور بچیاں پورے دنیا میں پاکستان اور بلوچستان کا نام ہر گیم میں روشن کر سکے )( گرلز جمنا سٹک ایونٹ میں نظری جمناسٹک اکیڈمی نے96نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی اور کاظمی گرلز جمناسٹک اکیڈمی نے 68پوائنٹ لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی
جبکہ ٹیلنٹ جمناسٹک اکیڈمی کہ بچیوں نے 48 پوائنٹ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی )(اور بوائز جمناسٹک چیمپین شپ میں بلوچستان ٹیلنٹ جمناسٹک اکیڈمی نے 125پوائنٹ لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی
اور نظری جمناسٹک اکیڈمی نے 75پوائنٹ لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ عارف اکیڈمی نے 56پوائنٹ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ گرلز میں بیسٹ جمناسٹ مہدیہ رہی جنہوں نے دو گولڈ ایک سلور میڈل حاصل کی اور بوائز میں محمد سردار بیسٹ جمناسٹ رہے جنہوں نے دو گولڈ ایک سلور میڈل حاصل کی