امریکی اسپورٹس اسٹارز نے یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ کی ٹیمیں خرید لی.

 

امریکی اسپورٹس اسٹارز نے یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ کی ٹیمیں خریدلی

فلوریڈا ; و ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ کی تیاریاں جاری ہیں ۔ تازہ اطلاع یہ ہے کہ 3 امریکی اسپورٹس اسٹارز نے یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ فرنچائزز ٹیمیں خرید لی ہیں۔

 

نیو یارک جائنٹس این ایف ایل کے لائن بیکر کیون تھیبوڈیوکس نے نیو یارک واریئرز کا ایک حصہ خریدا ہے جبکہ ڈیلاس میوریکس این بی اے اسٹار میکسی کلیبر اور لاس اینجلس اینگلز کے میجر لیگ بیس بال آؤٹ فیلڈر مکی مونیک دونوں نے مورس ویل یونٹی میں شیئرز خریدے ہیں۔
تھیبوڈیکس نے کہا کہ وہ نیو یارک واریئرز فیملی کا حصہ بننے پرخوش ہیں اور ان کی ٹیم یوایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ کا پہلا ٹائٹل جیتنے کی کوشش کرے گی۔

 

میوریکس کے فارورڈ کلیبر نے کہا کہ وہ مورس ویل یونٹی کی ملکیت حاصل کرکے خوش ہیں۔
جبکہ میجر لیگ بیس بال کے آؤٹ فیلڈرمکی مونیک نے کہا کہ بیس بال اور کرکٹ میں واضح مماثلت ہے اور مجھے کھیل خاص طور پر مختصر ترین فارم دیکھنا پسند ہے۔

یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ کا پہلا سیزن 18 سے 27 اگست 2023 تک کھیلا جائے گا

 

 

error: Content is protected !!