خیبرپختونخواہ اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ نے صوبہ بھر کے کمپلیکسز سے ریونیو ریکارڈ طلب کرلیا
مسرت اللہ جان
صوبائی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ نے صوبے بھر میں پھیلے ہوئے مختلف کمپلیکس کا ریونیو ریکارڈ طلب کرلیا۔ اس سلسلے میں صوبہ بھر کے تمام ریجنل سپورٹس آفیسرز، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز اور ایڈمنسٹریٹرز کو نوٹیفکیشن ارسال کر دیا گیا ہے۔ اس مراسلے کا مقصد ان کمپلیکسزکے ذمہ دار عہدیداروں سے جامع آمدنی کا ریکارڈ اکٹھا کرنا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 2018 کی کھیلوں کی پالیسی میں بیان کردہ دفعات کے مطابق سپورٹس ایک انڈسٹری ہے اور اس کے تحت یہ کھیلوں کو ایک صنعت کو تبدیل کرنے پر زور دے رہا ہے ، اس طرح مالی معاملات پر باریک بینی سے توجہ دینے کی ضمانت دیتا ہے۔ اس کے نتیجے میں، تمام متعلقہ ریکارڈ سات دنوں کے اندر صوبائی اسپورٹس اتھارٹی کو جمع کرائے جانے کی ہدایت کی گئی ہیں
جو ریکارڈ طلب کیا جا رہا ہے وہ مختلف پہلوو¿ں پر محیط ہے۔ اور اس میں کمپلیکسز کی آمدنی سے متعلق بنیادی اعداد و شمار کے علاوہ، صوبائی اسپورٹس کی ممبرشپ فیس ، مینٹیننس اور اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں یہ ا قدام شفافیت کو برقرار رکھنے، موثر انتظام کو یقینی بنانے اور صوبے میں کھیلوں کی صنعت کی ترقی کو فروغ دینے کی نیت سے اٹھایا گیا ہے۔