یوایس ماسٹر ٹی 10 میں آفریدی اور اکمل کی شاندار بیٹنگ.

 

 

یوایس ماسٹر ٹی 10 میں آفریدی اور اکمل کی شاندار بیٹنگ

 

فلوریڈا (21 اگست 2023) نیو جرسی کے ٹریٹن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے نیو یارک واریئرز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی ٹرائیٹن کی جانب سے جیسی رائیڈر 12 گیندوں پر 38 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ بارش کی وجہ سے کھیل کو پانچ اوورز کے سائیڈ مقابلے تک محدود کر دیا گیا تھا۔

 

میچ نے پاکستانی کھلاڑیوں شاہد آفریدی اور کامران اکمل نے بھی شاندار اننگز کھیلی اور باالترتیب 37 اور 27 رنز بنائے اور دونوں آؤٹ نہیں ہوئے۔
نیو یارک واریئرز نے پہلے بیٹنگ کی کامران اکمل اور رچرڈ لیوی نے اننگز کا آغاز کیا۔

 

پلنکٹ نے دوسرے اوور میں لیوی کو 16 اور تلکارتنے دلشان کو ایک رن پر آؤٹ کیا۔ جس کے بعد شاہد آفریدی ساتھ دینے آئے اور شاندار اننگز کھیلی ۔ عمر اکمل اور آفریدی نے تیزرفتاری سے رنز بنانے کی کوشش کی۔

 

اپنی بڑی سنچریوں کے لیے مشہور آفریدی نے آخری اوور میں چوکے کی برسات کرکے وارئیرز کو 5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز تک پہنچا دیا۔
جواب میں نیو جرسی کے ٹرائیٹن نے جیسی رائیڈر اور یوسف پٹھان کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا جس میں انہوں نے شروع سے ہی گیند بازوں کا بھرپور مقابلہ اور دوسرے اوور کے اختتام پر اسکور 44 رنز تک پہنچادیا اس وقت کوئی کھلاڑی آوٹ نہیں ہوا تھا۔

 

 

اننگز کے درمیان میں جیروم ٹیلر نے رائیڈر کو 38 رنز پر آؤٹ کیا ان کا کیچ وکٹوں کے پیچھے عمر اکمل نے پکڑا ۔ اس کے بعد کرس بارنویل آئے اور 2 چھکوں سے اننگز کی شروعات کی ۔ آخری دو اوورز میں ٹرائیٹنز کو جیت کے لیے 23 رنز درکار تھے۔

 

بارن ویل نے اس کے بعد سے تیزی سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا آخری اوور میں 9 رنز درکار تھے۔ میچ کا اختتام یوسف پٹھان نے چھکا مارکر کیا۔

 

 

 

 

 

تعارف: News Editor