ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ میں پاکستان ٹیم کی مسلسل تیسری کامیابی۔

 

 

ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ میں پاکستان ٹیم کی مسلسل تیسری کامیابی۔ آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دیکرڈائریکٹ فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

 

۔پاکستان ٹیم گروپ اسٹیج میں اپنا آخری میچ کل انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

 

تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 108 رنز کا ہدف 15ویں اوور میں حاصل کرلیا۔محسن خان نے 37 رنز بنائے، مطیع اللّٰہ 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

 

اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم 19.1 اوورز میں 107 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ پاکستان کے مطیع اللّٰہ، فخر عباس اور اسرار نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

 

 

error: Content is protected !!