انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی.

 

 

 

،ون ڈے بلے بازوں کی فہرست میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم 880 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

 

 

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق فہرست میں جنوبی افریقا کے وین ڈر ڈسن 777 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ پاکستان کے امام الحق کا فہرست میں تیسرا نمبر ہے۔نوجوان بھارتی بلے باز شبمان گل کا رینکنگ میں چوتھا جب کہ فخر پاکستان فخر زمان پانچویں نمبر پرقابض ہیں۔

 

گیند بازوں کی رینکنگ کے حوالے سے آسٹریلوی بولر جوش ہیزل ووڈ سرفہرست ہیں، پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کی رینکنگ میں نویں پوزیشن برقرار ہے، حارث رؤف گذشتہ ون ڈے میں شاندار گیند بازی کے باعث 7 درجے ترقی کے بعد بعد 36 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ افغانستان کے دو گیند باز مجیب الرحمن اور راشد خان بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔

 

ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلے، پاکستان کے محمد رضوان دوسرےاور بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

 

 

ٹی ٹوئنٹی بالرز میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار ، ٹاپ 10 ٹی ٹوئنٹی بالرز میںبدقسمتی سے پاکستان کا کوئی گیندباز شامل نہیں۔ حارث روف 13 ویں، شاداب 15 ویں اور شاہین آفریدی 16 نمبر پر موجود ہیں۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!