سابق انٹرنیشنل باکسر در محمد بلوچ 40 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

 

 

پاکستان کے سابق انٹرنیشنل باکسر اور سابق قومی چیمپین در محمد بلوچ 40 برس کی عمر میں انتقال کر گئے،

 

کے پی ٹی اور پاکستان نیوی کی نمائندگی کرنے والے سابق انٹرنیشنل در محمد بلوچ لیاری کے رہائشی اور مرچنٹ نیوی سے وابستہ تھے،

 

افریقی بندرگاہ پر بحری جہاز پر ان کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا،

مرحوم نے لواحقین میں بیوہ اور تین بچے چھوڑے ہیں،در محمد بلوچ مرحوم پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے نائب صدر اور سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اصغر بلوچ کے بھتیجے تھے،

مرحوم کے والد اولمپئین ملنگ بلوچ سات ماہ قبل انتقال کر گئے تھے۔

 

 

 

error: Content is protected !!