پنجاب میں سپورٹس کلبز کی رجسٹریشن کا عمل شروع

 

 

 

 

 

سپورٹس بورڈ پنجاب 10 اکتوبر سے صوبہ بھر کے سپورٹس کلبز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے جا رہا ہے،

پنجاب میں پہلی دفعہ وسیع پیمانے پر سپورٹس کلبز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جارہا ہے تاکہ گلی محلے کی سطح سے سپورٹس کلچر پروان چڑھے، نچلی سطح سے کھلاڑی قومی سطح پر سامنے آسکیں،نیا ٹیلنٹ سامنے لایا جاسکے

اورہمارے کھلاڑی عالمی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کر سکیں، سپورٹس بورڈ پنجاب کے آئین کے آرٹیکل 2 (r) کے تحت صوبے کے تمام سپورٹس کلبز کے لیے سپورٹس بورڈ پنجاب سے رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے،

رجسٹریشن کے بعد کلبز سرکاری گرانٹ، باقاعدہ ٹرائلز، مقابلوں کے انعقاد، کھلاڑیوں کے لیے انعامات وظائف اورسپورٹس بور ڈپنجاب کی تمام سپورٹس سہولیات سے استفادہ کرسکیں گے۔

رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 نومبر 2023 ہے، کلب رجسٹریشن فارم (کھیل/گیمز) کی مکمل تفصیلات

سپورٹس بورڈ پنجاب کی ویب سائٹ sportsboardpunjab.gov.pk اور تحصیل سپورٹس آفیسرز کے دفاتر سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

 

 

 

error: Content is protected !!