منٹگمری جیمخانہ اور زیڈ اے اسپورٹس سہیل طالب (چاند بھائی) میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں.

 

نیو سنگم کرکٹ کلب اور الشہزاد کرکٹ کلب کو شکست عمار زیب، جمیل احمد اور صیام سلیمان کی نصف سینچریاں طحٰہ وقار کی عمدہ باؤلنگ۔

 

کراچی( اسپورٹس رپورٹر ) فیڈرل اسپورٹس کے سی سی اے زون دو کے زیراہتمام منعقدہ سہیل طالب (چاند بھائی) میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں مذید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا

منٹگمری جیمخانہ اور زیڈ اے اسپورٹس کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گراونڈ پر پہلے میچ میں منٹگمری جیمخانہ کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ 39۰2 اوورز میں 224 رنز بناکر آوٹ ہوگئی عمار زیب نے 88 رنز اور سجاد رشید نے 41 رنز اسکور کئے نیو سنگم کرکٹ کلب کی جانب سے عثمان خان اور یاسر خٹک نے تین تین جبکہ عمران احمد نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں نیو سنگم کرکٹ کلب ہدف کے تعاقب میں 37۰5 اوورز میں 204 رنز بناکر آوٹ ہوگئی جمیل احمد نے 89 رنز مزمل طاہر نے 47 رنز اور اسد اللّہ نے 21 رنز اسکور کئے

منٹگمری جیمخانہ کی جانب سے لیفٹ آرم لیگ اسپینر طحٰہ وقار نے 28 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ جواد احمد نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا دوسرے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ زیڈ اے اسپورٹس کی پوری ٹیم 33۰3 اوورز میں 219 رنز بناکر آوٹ ہوگئی سرور خان نے ناقابل شکست 45 رنز ہجرت خان نے 41 رنز اور فرید احمد نے 27 رنز اسکور کئے

الشہزاد کرکٹ کلب کے جمعہ خان اور ہجرت خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہدف کے تعاقب میں الشہزاد کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 32 اوورز میں 184 رنز بناکر آوٹ ہوگئی صیام سلیمان نے 66 رنز نوید رضا نے 28 رنز اور سلیمان عزیز نے 26 رنز اسکور کئے زیڈ اے اسپورٹس کی جانب سے نوید رضا نے تین جبکہ نعمان افضل اور صیام سلیمان نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

 

 

 

error: Content is protected !!