جنوبی افریقہ کے خلاف ویمنز سیریز کے کمنٹری پینل کا اعلان
کراچی 30 اگست، 2023:
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والی وائٹ بال سیریز کے کمنٹری پینل کو حتمی شکل دے دی ہے۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پہلے تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل یکم، تین اور چار ستمبر کو کھیلے جائیں گے ۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہونگے جس کے بعد تین ون ڈے انٹرنیشنل آٹھ، گیارہ اور چودہ ستمبر کو ہونگے یہ میچ سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہونگے۔
سکندر بخت ۔ علی یونس۔ کائنات امتیاز ۔ لینا عزیز اور شاہ فیصل کمنٹری پینل کا حصہ ہونگے جبکہ مہک کھوکھر پریزینٹر ہونگی۔
اس سیریز کی کوریج پندرہ کیمروں سے ہوگی جبکہ دونوں ٹیموں کو ریفرل کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔
پاکستان میں ناظرین اس سیریز کو پی ٹی وی نیشنل اور پی ٹی وی اسپورٹس پر دیکھ سکیں گے جبکہ اس کی لائیو اسٹریمنگ پاکستان ریجن میں اے آر وائی زیپ پر ہوگی۔
اس سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں شائقین کی حوصلہ افزائی کے لیے مناسب رکھی گئی ہیں۔ان ٹکٹوں کی فروخت ستائیس اگست سے
Pcb.bookme.pk
پر شروع ہوچکی ہے۔اس کے علاوہ یہ ٹکٹ میچوں کے دنوں میں اسٹیڈیم کے باکس آفس میں بھی دستیاب ہونگے۔
فضل محمود، حنیف محمد اور جاوید میانداد انکلوژرز کو شائقین کے لیے رکھا گیا ہے۔ ان تینوں انکلوژرز میں پہلے اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی کی ٹکٹ سو روپے کی رکھی گئی ہے جبکہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں یہ ٹکٹ ڈیڑھ سو روپے کا ہوگا۔
اسی طرح پہلے اور دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں یہ ٹکٹ سو روپے جبکہ تیسرے ون ڈے میں یہ ڈیڑھ سو روپے کا ہوگا۔