کھتری پریمیٸر لیگ سیزن 2′ ذاکر ملک کی انتہائ جارحا نہ ناقابل شکست سینچری 159رنز۔ ٹنگر اسٹارز کی مسلسل چوتھی فتح۔
فاتح ٹیم نے رکھیا فائٹرز کے 183رنز صرف 5۔9 اوورز میں 1 وکٹ کھو کر حاصل کرلیا۔ سے۔ ذاکر ملک نے گراونڈ پر لگاتار چھکوں کی برسات کردی۔
ذاکر ملک 42 گیندوں پر 21 فلک شگاف چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے ریکارڈ ناٹ آوٹ 159 رنز بناکر مین آف دی میچ قرارپاۓ۔
کراچی: (سپورٹس رپورٹر) کراچی کے ٹی۔20 اسپیشلسٹ جارح مزاج بلے باز ذاکر ملک کی ریکارڈ ساز دھواں دار ناقابل شکست سینچری 159 رنز کی بدولت ٹنگر اسٹار نے اپنے گزشتہ تمام 3 میچوں میں ناقابل شکست حریف رکھیا فائٹرز 9 وکٹوں سے شکست دے کر کھتری پریمیٸر لیگ فلڈ لاٸیٹ ٹی۔20 کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن2. 2023 میں مسلسل جو تھی کامیابی کے ساتھ اگلے مرحلے میں رسائ کو آسان بنالیا۔
مہما ن خصوصی بھیڈا نے میج کے ہیرو ذاکر ملک کو شاندار سینچری 159 بنانے پر ٹرافی کے ہمراہ الحمید گارمنٹ کی جانب مین آف دی کیش ایوارڈ 2 ہزار روہیۓ اور ساغر سوئیٹ کی جانب سے گفٹ ہیمپر دیا۔ جبکہ اپنی جانب سے 3 بار چھکوں کی ہیٹ ٹرک پر 9 ہزار۔ سینچری پر 5 ہزار رویئے اور ایک کلو کاجو بھی انعام دیئے۔
چھکوں کی ہیٹ ٹرک پر لیاقت اوگڑ کی جانب سے 500 روپیئے دیئے۔ آصف امی بابا کی طرف سے چھکوں کی ہیٹ ٹرک پر عماد عالم 500 روپیۓ دیٸے دیئے گئے۔۔ اس موقع پر اعزازی مہمانوں میں اشفاق ارشادی اور احمد علی ارشادی شامل تھے۔اصغر علی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم میں گزشتہ شب تماشائیوں کی ہزڑاروں کی تعداد اور دونوں ٹیموں کے سپورٹرز کی بڑی تعداد کی موجوگی میں رکھیا فائٹرز کے کپتان صادق امی بابا نے ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا
اور مقررہ 20 اورز میں 7 وکٹوں کے نصصان پر 182 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا۔ اوپنر عماد عالم نے 32 گیندوں ہر 4 چکھوں42چوکوں کی مدد سے جارحانہ 47 رنز بناۓ جبکہ محمد اسد نے صرف 25 گیندوں پر 44 رنز میں 3 چوکے اور 3 چھکوں کی بنائے۔ رنز لگاۓ۔ اویس جمالی نے 2 جبکہ ٹیسٹ کرکٹر سہیل خان۔ناصر ڈی ایس اور اکبر علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جوابی بیٹنگ میں ٹنگر اسٹارز نے مطلوبہ 188 رنز ذاکر ملک کی انتہاٸ جارحانہ تیز ترین سیبچری 159 رنز کی بدولت5 ۔9 اوورز 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرکے لگاتار چوتھی شاندار کامیابی حاصل کرلی۔
ذاکر ملک نے گراٶنڈ چاروں طرف انتہاٸ دلکش اور جارحانہ اسٹروکس کھیلے اور ناقابل شکست 159 رنز کی میچ وننگ باری میں صرف 42 گیندوں کا سامنا کیا اور 21 بلندوبالا چھ کے اور 4 چوکے بھی شامل تھے۔ ذاکر ملک نے محمد اسد کے ایک اوور میں 6 چھکوں ریکارڈ بنایا۔ اور 4 بار چھکوں کی ہیٹ ٹرک مکمل اور 6 گیندوں کو اسٹیڈیم سے باہر روانہ کیا۔
انھوں سیزن 1 میں بھیڈا ٹائیگرز کے محمد وقاص کا سب سے زیادہ 140 رنز کا ریکارڈ بھی توڑ کر 159 رنز ناٹ آوٹ کھتری پریمیر لیگ میں سب سے زیادہ چھکوں اور سب کم بولوں پر 159 رنز ناٹ آوٹ کا ریکارڈ بنایا۔ مزکورہ میچ کو امپاٸرز رشید خان اور وسیم الدین نے سپر واٸز کیا جبکہ آفیشل اسکور کی زمداردی راشد اسلم نے نبھاٸ۔ آج ہفتہ 2 اگست کو ماندو مارکھور کا مقابلہ دھڑا دبنگ سے 10 بجے شب ہوگا۔ ایونٹ کے تمام میچیز کھتری پریمیئر یوٹوب چینل پر براہ راست دکھاٸیں جارہے ہیں۔