وزیراعظم یوتھ اسپورٹس لیگ بیڈمنٹن کے ٹرائلز جاری ہیں ; جاوید علی میمن۔

وزیراعظم یوتھ اسپورٹس لیگ بیڈمنٹن کے ٹرائلز جاری ہیں۔ اسپورٹس ڈائریکٹر HEC جاوید علی میمن۔

اس تقریب کی مہمان خصوصی انٹرنیشنل بیڈمنٹن پلیئر ماہور شہزاد اور علی مہدی نے شٹل کاک کو شاٹ لگا کر کیا۔ اقرا یونیورسٹی کے اسپورٹس ڈائریکٹر، ڈاکٹر شیراز الحسن موہانی۔

این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودی نے بھی ملک بھر میں ٹرائلز کے انعقاد اور کھیلوں کو پروان چڑھانے کے لیے HEC کی کوششوں کو سراہا۔

اقرا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی نے ٹرائلز کے انعقاد کا اعزاز دینے پر چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد اور ڈائریکٹر انچارج اسپورٹس ایچ ای سی جاوید علی میمن کا شکریہ ادا کیا۔

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) اقرا یونیورسٹی اور سکھر آئی بی اے یونیورسٹی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے پرائم منسٹر یوتھ اسپورٹس لیگ بیڈمنٹن ٹرائلز کی میزبانی کررہی ہیں۔ افتتاحی تقریب گزشتہ روز این ای ڈی یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اسپورٹس ہال میں ہوئی۔

تقریب کی مہمان خصوصی انٹرنیشنل بیڈمنٹن پلیئر مسز ماہور شہزاد اور علی مہدی نے شرکاء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ینگ کھیلاڑیوں کا حوصلہ بھی بڑھایا اور شٹل کاک کو شاٹ لگا کر ایونٹ کا افتتاح کیا

اور ان کے ھمرا HEC کے ڈائریکٹر اسپورٹس جاوید علی میمن، ڈاکٹر شیراز الحسن موہانی، IBA سکھر کے اسد حسین شیخ، NED یونیورسٹی کی اسپورٹس ڈائریکٹر مس فرخندہ فصیح، محمّد حفیظ، فرقان رضا، مبشر مختار و دیگر بھی موجود تھے۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، ڈائریکٹر انچارج اسپورٹس، ایچ ای سی، جاوید علی میمن نے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کا کھیلوں کے حوالے سے ان کے وژن کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اقرا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی نے ٹرائلز کے انعقاد کا اعزاز دینے پر چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد اور ڈائریکٹر انچارج اسپورٹس ایچ ای سی جاوید علی میمن کا شکریہ ادا کیا۔

این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودی نے بھی ملک بھر میں ٹرائلز کے انعقاد اور کھیلوں کو پروان چڑھانے کے لیے HEC کی کوششوں کو سراہا۔

تعارف: News Editor