ایشیا کپ سوپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف اہم ترین میچ کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔
بھارت سے شکست کے بعد پاکستان کی ٹیم میں 5تبدیلیاں کی گئیں ہیں، ٹیم میں محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان کو شامل کیا گیا ہے۔
فخر زمان، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور حارث رؤف آرام کریں گے۔
انجری کا شکار ہونے والے نسیم شاہ کی جگہ زمان خان کو ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔زمان خان کا یہ ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈیبیو ہوگا۔