آئی سی سی ورلڈکپ ; افغان کرکٹ بورڈ نے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا.

 

 

افغان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

 

افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ورلڈکپ میں حشمت اللہ شاہدی افغان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، ریاض حسن، رحمت شاہ، نجیب اللہ زدران، محمد نبی،اکرام علی خیل،

عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، مجیب الرحمان، نور احمد، فضل الحق فاروقی، عبدالرحمان اور نوین الحق شامل ہیں۔

اس کے علاوہ گلبدین نائب، شراف الدین اشرف اور فرید احمد کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔

 

 

error: Content is protected !!