ساتویں اسٹوڈنٹ اولمپک گیمز کا آغاز ، پہلے روز تھروبال اور فٹسال کے مقابلے منعقد ہوئے
ان کھیلوں کا افتتاح پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر کے ڈائریکٹر عمران یوسف اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے کیا
کراچی : ساتویں اسٹوڈنٹ اولمپک گیمز کا آغاز ہوگیا،، گرلز تھروبال کے مقابلے کا افتتاح پاکستان اسپورٹس کراچی سینٹر کے ڈائریکٹر عمران یوسف نے جبکہ بوائز فٹسال کے مقابلوں کا افتتاح پاکستان اسٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے کیا،
اس موقع پر کراچی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عظمت پاشا، بابر سلیم اور دیگر بھی موجود تھے
اس موقع مقبول آرائیں کا کہنا تھا کہ ساتویں اسٹوڈنٹ اولمپک گیمز میں 100 سے زائد اسکول، کالجز اور جامعات کے چار ہزار طلبہ و طالبات شرکت کررہے ہیں، ان گیمز میں گرلز اینڈ بوائز کے 16 مختلف کھیل رکھے گئے ہیں
یہ مقابلے 13 ستمبر سے 23 ستمبر تک چار مختلف مقامات کراچی پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر، کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس، وائے ایم سی گرائونڈ اور منی اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد میں منعقد ہونگے
پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر میں منعقدہ 6 سے 8 کلاس تک گرلز تھروبال کے مقابلوں میں دی سٹی اسکول درخشاں کیمپس، بیکن لائٹ میمار، ڈی ایچ اے سی ایس ایس فیز فور اور دی سٹی اسکول پی اے ایف چیپٹر نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی، پہلے سیمی فائنل میں دی سٹی اسکول درخشاں کیمپس کا مقابلہ ڈی ایچ اے سی ایس ایس فیز فور سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بیکن لائٹ میمار اسکول کا مقابلہ دی سٹی اسکول پی اے ایف چیپٹر سے ہوگا. دونوں سیمی فائنل جمعرات کو کھیلے جائینگے
فٹسال کے مقابلے جو کہ کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کی ائیر فیلڈ پر کھیلے گئے جس میں دی سٹی اسکول پی اے ایف چیپٹر ،بیکن لائٹ میمار ، حبیب پبلک اسکول اور ہیپی ہوم اسکول نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، پہلے سیمی فائنل میں دی سٹی اسکول پی اے ایف چیپٹر کا مقابلہ حبیب پبلک اسکول سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بیکن لائٹ اسکول کا سامنا ہیپی ہومز اسکول سے ہوگا دونوں سیمی فائنل جمعرات کو کھیلے جائینگے..