صوبائی حکومت اور کوٸٹہ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن صوبے میں کرکٹ کے فروغ کیلئے کوشاں.

 

 

کوئٹہ(اسپورٹس جرنلسٹ نثارآحمد) صوبائی حکومت اور کوٸٹہ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن صوبے میں کرکٹ کے فروغ کیلئے کوشاں ہمارے صوبہ میں اس طرح پروگراموں میں بچوں میں کرکٹ کھیل میں دلچسپی اور کرکٹ کے میدان میں کھلاڑیوں کی نمائندگی دیکھ کر دلی مسرت ہوتی ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کا ہر شہری کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاؤ رکھتے ہیں بلوچستان کے ان بچوں میں ٹیلنٹ کے ساتھ اور باصلاحیت ہیں اور کھیل ہر شعبے میں کچھ کرنے کا جنون رکھتے ہیں۔

 

 

 

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں سپر لیگ کے انعقاد سے صوبے میں کرکٹ کا فروغ صوبائی حکومت کا مشن بھی ہے اور کوٸٹہ ریجن کی یہ دلچسپی خوش آئند اور کرکٹ کے فروغ کےلیے تعاون شاندار ہے۔

 

گراس روٹ سطح پر بچوں کی صلاحيتوں کو نکھارنے کیلٸے کوٸٹہ سپر لیگ کا انعقاد، 100 سے زائد انڈر 13 اور انڈر 16 کھلاڑی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں اور اس طرح کے ایونٹ سے اچھے اور باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں گے۔

 

سیکرٹری کھیل محمد اسحاق جمالی

افتتاحی روز سیکرٹری کھیل محمد اسحاق جمالی، کوٸٹہ ریجن ٹیم کے ہیڈ کوچ رفعت اللہ مومند، جلات خان و دیگر نے شرکت کی

 

 

تعارف: News Editor