پشاور .جمخانہ کرکٹ گراونڈ میں میچز کی اجازت نہ دینے کا معاملہ.. ایڈوکیٹ عارف علی نے ڈپٹی ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن ذوالحجہ کو قانونی نوٹس بھیج دیا
درخواست گزار عارف علی ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا یے کہ انہوں نے قانونی تقاضوں کے مطابق جمخانہ کرکٹ رمضان المبارک کے مہینے کے لئے نائٹ ٹورنامنٹ کے لئے بعوض 90 ہزار روپے ہر لیا تھا
لیکن.ڈپٹی ڈائریکٹر ذوالحجہ نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرکے راتوں رات کرکٹ ٹورنامنٹ پر پابندی لگادی جس کی وجہ سے درخواست گزار کو سخت مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا
انہوں نے کہا کہ ان کو بذریعہ نوٹس ہذا مطلع کیا جاتا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ذوالحجہ نے جم.خانہ کرکٹ گراونڈ ماہ رمضان نائٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کے.لیے دیا تھا اور ہم.نے ایک ماہ کی فیس مبلغ 90ہزار روہے اقساط پر جمع کیے تھے
ان اقساط کو بالترتیب رسید نمبر 76 رسید نمبر 80اور رسید نمبر 69پر جمع کیے جس کا ریکارڈ بھی موجود ہے درخواست گزار نے موقف اہنایا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن ذوالحجہ کو رقم واہسی کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے کے باوجود بھی ٹال مٹول اور مختلف حربے استعمال کر رہا ہے ..
درخواست گزار عارف علی ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کر کے قانونی نوٹس کے ذریعے کہا یے کہ نوٹس ہذا ملنے پر 7 دن کے اندر اندر مجھے اپنی جائز رقم ادا کرکے ورنہ مزءد قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ..
درخواست گزار نے ڈپٹی ڈائریکٹر ذواحجہ کو خبردار کیا ہے کہ بصورت انکار ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی عدالت مجاز فوجداری / دیوانی میں کی. جائیگی جس کے جملہ اخراجات مقدمہ کی ذمہ داری اپ پر عائد ہوگی