حیدرآباد میں وہیل چیئر باسکٹ بال کے نمائشی میچ کا انعقاد.

 

 

 

وہیل چیئر باسکٹ بال نمائشی میچ کا حیدرآباد میں انعقاد

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کی حسب ہدایت پی ڈبلیو اے ایس ایف کے زیر اہتمام حیدر آباد کے معذور افراد کے درمیان وہیل چیئر باسکٹ بال کا نمائشی میچ بورڈ اسٹیڈیم لطیف آباد میں منعقد ہوا

 

جس کے فاتح حیدرآباد ریڈز اور حیدرآباد گرین رنرز اپ رہے, جسکے کپتان سعیداللہ اور نوید قریشی تھے. انٹرنیشنل عمران گھانچی ریفری اور نبیل قریشی ٹائم کیپر تھے.

 

تقریب کے مہمان خصوصی بینکر محسن زمان خان, صدر سماجی رہنما اسلم دیسوالی اور مہمان خاص معروف ٹینس آرگنائزر محمد خالد رحمانی تھے.

ایونٹ آرگنائزرز میں سید سخاوت علی, سلمان کریم مغل, رخسار محمود, محی الدین, شاہدہ شیخ, شیریں شیخ شامل تھے.

اپنی نوعیت کے دلچسپ ایونٹ کو شائقین کی بڑی تعداد نے ملاحظہ کیا.

 

 

 

error: Content is protected !!