دوسری ریفلیکشنز اسکول آل کراچی گرلز باسکٹ بال چیمپئن شپ 2023۔ کا کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ۔
ریفلیکشنز اسکول نے انڈر 15 گرلز باسكیٹ بال کا ٹائیٹل اپنے نام کیا۔
کراچی کی 26 بہترین ٹیموں نے شرکت کی۔ایونٹ کو دو کیٹگریز انڈر 15 اور انڈر 17 گرلز کے مقابلہ کرائیگے۔
ہمارا اسکول الحمدللہ 2 سال سے یہ ایونٹ لڑکیوں کے لئے منعقد کرتا ہے بغیر کسی معاوضہ کے تاکہ لڑکیوں کو بھی موقع ملے کھیلنے کا خاص کر ان بچیوں کو جو پردے میں رہ کر کھلتی ہیں۔مس سندس خالد۔
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور ریفلیکشنز اسکول کے زیراہتمام اور مس سندس خالد کی زیرصدارت ایونٹ کا آغاز ھوا کراچی کی 26 بہترین ٹیموں نے شرکت کی اس ایونٹ میں دو کیٹگریز انڈر 15 اور انڈر 17 گرلز کے مقابلہ کرائیگے۔
یہ ناک آؤٹ کی بنیاد پر هوا۔اس میں 15 میچز هوے۔ انڈر 15 میں ریفلیکشنز نے لگاتار تمام میچ جیتے اور فائنل میں جگہ بنالی۔ ریفلیکشنز اسکول کا KGS کے ساتھ فائنل میچ هوااور کانٹے دار مقابلے کے بعد ریفلیکشنز اسکول نے بہت خوبصورتی سے کامیابی حاصل کی اور انڈر 15 گرلز کیٹیگری کی فاتح رہی۔
اور انڈر 17 میں ریفلیکشنز اسکول اپنا سیمی فائنل الفا گرلز سے ہار گئے۔ اور چیمپئن شپ کے دوسرے رنر رہے۔ انڈر 17 گرلز کیٹیگری کا فاتح بحریہ کالج نام رہا۔اور انڈر 15 میں چیمپئن شپ کی بہترین کھلاڑی سمیحہ مبشر(ریفلیکشنز اسکول) کی۔ ہائی اسکورر ( دی سٹی اسکول، پی اے ایف چیپٹر) کی دعا احمد نے حاصل کی
اور انڈر 17 میں چیمپئن شپ کی بہترین کھلاڑی آئرا (KGS) نے حاصل کی۔ ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ اسکورر (بحریہ کالج) کی کنزا رہی۔
اس موقع پر ریفلیکشنز اسکول کی اسپورٹس ہیڈ (فیمیل ڈیپارٹمنٹ) مس سندس خالد کا کہنا تھا کے ہمارا اسکول الحمدللہ 2 سال سے یہ ایونٹ لڑکیوں کے لئے منعقد کرتا ہے بغیر کسی معاوضہ کے تاکہ لڑکیوں کو بھی موقع ملے کھیلنے کا خاص کر ان بچیوں کو جو پردے میں رہ کر کھلتی ہیں۔