ایشیا ءکپ 2023 ; انعامی رقم کی صورت میں بھارتی ٹیم پر ڈالروں کی بارش.

 

 

 

بھارت نے دفاعی چیمپئن سری لنکا کو ایشیاء کپ کے فائنل میں یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر ریکارڈ 8 ویں مرتبہ ایشیا ءکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے جس کے بعد انعامی رقم کی صورت میں بھارت پر ڈالروں کی بارش ہو گئی

 

بھارتی میڈیا ویب سائٹس اس حوالے سے دعوے کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔کرکٹ ویب سائٹ کرک ٹریکر کے مطابق ایشیاء کپ 2023 کی فاتح بھارتی ٹیم کو 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر (4 کروڑ 44 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) جب کہ رنر اپ ٹیم کو 75 ہزار ڈالر (2 کروڑ 22 لاکھ سے زائد )کی انعامی رقم سے نوازا گیا

 

ویب سائٹ کے مطابق سمارٹ کیچ آف دی میچ کے فاتح رویندرا جڈیجا کو 3 ہزار ڈالر(8 لاکھ 89 ہزار سے زائد پاکستانی روپے)، پلیئر آف دی میچ محمد سراج کو 5 ہزار ڈالر(14 لاکھ 82 ہزار سے زائد پاکستانی روپے) اور پلیئر آف دی سیریز کلدیپ یادیو کو 15 ہزار ڈالر(44 لاکھ 46 ہزار سے زائد پاکستانی روپے) کی انعامی رقم سے نوازا گیا

 

 

 

 

error: Content is protected !!