ساتویں اسٹوڈنٹ اولمپک گیمز، بوائز تھرول بال او لیولز کا ٹائٹل ہیپی ہومز اسکول کے نام رہا
گریس فل اسکول کی گرین اور وائٹ ٹیموں نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی
گرلز والی بال او اینڈ اے لیولز کے ٹائٹل حبیب گرلز اسکول نے جیت لئے
ہائی برو کالج نے اے لیولز جبکہ او لیولز میں عثمانیہ کالج نے دوسری پوزیشن حاصل کی
کراچی : پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر میں جاری ساتویں کراچی اسٹوڈنٹ اولمپک گیمز کے تھرو بال اے لیولز کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی،
پول (اے) سے سیڈر کالج اور ایلفا کالج، پول(بی) سے سیڈر گولڈ اور ویلز کالج، پول (سی) سے حبیب گرلز کالج اور فائونڈیشن پبلک اسکول جبکہ پول (ڈی) سے ایڈن کالج اور ہائی برو کالج نے کوالیفائی کیا.
تھروبال او لیولز بوائز کا ٹائٹل ہیپی ہومز اسکول نے جیت لیا، فائنل میں گریس فل اسکول (گرین) کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں 2-0 سے شکست دیکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا،
ایونٹ میں تیسری پوزیشن گریس فل اسکول (وائٹ) نے حاصل کی، او لیولز، اے لیولز اینڈ یونیورسٹیز کے گرلز اینڈ بوائز کے جبکہ بوائز کے صرف اے لیولز کے کوارٹر فائنلز، سیمی فائنلز اور فائنلز پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر میں کھیلے جائینگے
گرلز والی بال کے مقابلے گارڈن اسپورٹس کلب ناظم آباد میں میں منعقد ہوئے، اے لیولز کے ایونٹ میں حبیب گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ہائی برو کالج دوسرے نمبر پر رہا. گرلز او لیولز کا ٹائٹل حبیب گرلز اسکول کے نام رہا جبکہ عثمانیہ کالج نے دوسری پوزیشن حاصل کی.