ساف انڈر 19 چیمپئن شپ ; پاکستان فٹبال ٹیم نے نیپال کو ایک صفر سے شکست دے دی.

 

 

 

پاکستان فٹبال ٹیم نے ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن(ساف) انڈر 19 چیمپئن شپ میں نیپال کو شکست دے کر 12 سال بعد پہلی کامیابی حاصل کر لی۔

پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیپال کو ایک صفر سے ہرا کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ہاف میں مقابلہ برابر تھا تاہم دوسرے ہاف میں بھی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوششیں کی گئی۔

76 ویں منٹ میں پاکستان کے علی ظفر نے گول کر کے پاکستان کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی

پاکستان انڈر 19 ٹیم کی 12 سال بعد یہ پہلی فتح ہے

 

 

 

error: Content is protected !!