قائداعظم ٹرافی کے تیسرے راؤنڈ کے میچوں پر بارش اور خراب موسم اثرانداز.

 

قائداعظم ٹرافی کے تیسرے راؤنڈ کے میچوں پر بارش اور خراب موسم اثرانداز

ملتان ریجن کے زین عباس کے 94 رنز ۔

 

قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں جمعہ سے شروع ہونے والے تیسرے راؤنڈ کے میچوں کے پہلے دن بارش اور خراب موسم اثرانداز رہا۔ شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں کراچی ریجن اور فاٹا ریجن کے میچ میں ایک گیند بھی نہ کرائی جاسکی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملتان ریجن اور لاہور ریجن وائٹس کے میچ میں 64 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا ۔ملتان ریجن نے تین وکٹوں پر196 رنز بنائے تھے۔زین عباس نے بارہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 94 رنز اسکور کیے۔

 

ایبٹ آباد میں پشاور ریجن اور راولپنڈی ریجن کے میچ کے پہلے دن پشاور نے ٹاس جیت راولپنڈی کو بیٹنگ دی جس نے 19 اوورز کے کھیل میں46 رنز بنائے تھے اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے جن میں سے دو کو ساجد خان نے آؤٹ کیا۔

 

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں لاہور بلوز اور فیصل آباد ریجن کے میچ میں لاہور بلوز نے ٹاس جیت کرفیصل آباد کو بیٹنگ دی جس نے اوورز کے کھیل میں تین وکٹوں پر 53 رنز اسکور کیے تھے۔

 

 

تعارف: News Editor