ایمرجنگ اور انڈر 19 ویمنز کرکٹرز کے کیمپ شروع.

 

 

ایمرجنگ اور انڈر 19 ویمنز کرکٹرز کے کیمپ کل سے شروع

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت ایمرجنگ اور انڈر19 ویمنز کے کیمپ کل سے لاہور کنٹری کلب مریدکے میں شروع ہونگے ۔ دونوں کیمپ میں چھبیس چھبیس کرکٹرز حصہ لیں گی۔

ان کیمپس میں جو چھ روز جاری رہیں گے خواتین کرکٹرز مختلف ٹریننگ سیشنز اور پریکٹس میچوں میں حصہ لیں گی۔

انڈر19 کیمپ اس ہفتے ختم ہونے والے انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے بعد منعقد ہورہا ہے جس میں پانچ ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

ایمرجنگ کیمپ سے سلیکٹرز کو نوجوان باصلاحیت کرکٹرز تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔

 

چیف سلیکٹر سلیم جعفر کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں سے نوجوان ٹیلنٹ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے۔ان کیمپس کے ذریعے کوچز کو ان کھلاڑیوں کی تیکنیک کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی تاکہ وہ تیکنیکی اعتبار سے مزید بہتر کرکٹرز بن سکیں اور کھلاڑیوں کو بھی اپنی مہارت میں اضافے کا موقع ملے گا اور انہیں جدید کرکٹ کے تقاضے سممجھنے میں بھی مدد ملے گی۔

انڈر 19 کیمپ کی کھلاڑی یہ ہیں۔علیزہ مختار( ملتان ) اقصی یوسف ( ملتان ) عریشہ انصاری ( اوکاڑہ ) حلیمہ دعا ( لاہور ) ہانیہ احمر ( کراچی ) حمیرا غلام حسین ( کوئٹہ ) کائنات ایمان شاہ ( کراچی ) کومل خان ( لاہور ) لائبہ ناصر ( لاہور ) ماہم انیس ( راولپنڈی ) ماہنور آفتاب ( پشاور ) میمونہ خالد ( لاہور ) میمونہ ٹیپو سلطان ( لاہور ) مبین احمد ( راولپنڈی ) مقدس بخاری ( ملتان ) مسکان عابد ( لاہور ) راویل فرحان ( لاہور ) صباشیر( لاہور ) سمیعہ افسر( لاہور ) ثنا طالب ( راولپنڈی ) تسکین فاطمہ ( کراچی ) طیبہ امداد ( ایبٹ آباد ) واصفہ حسین ( کراچی ) زیب النسا ( چارسدہ ) زریش فاروق سیموئل ( لاہور ) اور زوفی شان ایاز ( راولپنڈی ) ۔

سپورٹ اسٹاف ۔ وسیم یوسفی ( ہیڈ کوچ ) شاکر قیوم ( اسسٹنٹ کوچ ) ہاجرہ بلوچ ( منیجر ) لیلہ نیاز( فزیو ) اسفند یار خان ( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ) ۔

ایمرجنگ کھلاڑی یہ ہیں۔ امبر کائنات ( لاہور ) ایشا راہوپوٹو ( حیدرآباد ) فرزانہ فاروق ( لاہور ) فاطمہ خان ( لاہور ) فاطمہ شاہ ( راولپنڈی ) فاطمہ شاہد بٹ ( لاہور ) گل فیروزہ ( لاہور ) گل رخ ( ڈیرہ غازی خان ) ہمنا بلال ( راولپنڈی ) خدیجہ چشتی ( لاہور ) لبنی بہرام ( لاہور ) ماہم منظور ( حیدرآباد ) ماہنور قیوم ( ایبٹ آباد ) معصومہ زہرا فاطمہ ( کراچی ) نورین یعقوف ( لاہور ) رامین شمیم ( کراچی ) ردا اسلم ( لاہور ) صبا اسلم ( راولپنڈی ) صائمہ ملک ( کوئٹہ ) صائقہ ریاض ( لاہور ) تسمیہ رباب ( لاہور ) طوبی حسن ( لاہور ( وجیہہ منیر ( ملتان ) وردا یوسف ( لاہور ) یسری عامر ( کراچی اور زونیش ستار ( لاہور )

سپورٹ اسٹاف۔ محسن کمال ( ہیڈ کوچ ) کامران حسین ( اسسٹنٹ کوچ ) ڈاکٹر رابعہ ( فزیو) عائشہ جلیل ( منیجر ) محمد رمضان ( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ) عثمان شاہد ( انالسٹ )

 

 

error: Content is protected !!