خیبرپختونخواہاکی ایسوسی ایشن کا اسٹروٹرف کی نیلامی فیصلے پراظہارتشویشن
صوبے میں ہاکی کھیل کی تباہی کا منصوبہ قرار،نظرثانی کا مطالبہ،فیصلے کے خلاف احتجاج کا اعلان
خیبرپختونخواہاکی ایسوسی ایشن نے خیبرپختونخوا میں ہاکی کھیل کے فروغ اورکھلاڑیوں کی تربیت کے لئے قائم آسٹروٹرفAstrotruf کونیلام برائے انکم کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو صوبے میں ہاکی کھیل کی تباہی کا منصوبہ قراردیا ہے
اوراعلان کیا ہے کہ اگرفیصلے پر نظرثانی نہیں کی گئی توسپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبرپختونخواکے خلاف بھرپوراحتجاج کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں چیئرمین خیبرپختونخواہاکی ایسوسی ایشن وسابق انسپکٹرجنرل آف پولیس KPسعید خان اورہاکی ایسوسی ایشن کےسید ظاہر شاہ نے میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ڈائریکٹرجنر ل سپورٹس کی جانب سے ہاکی کھیلوں کے میدان میں آسڑوٹرف کو نجی شعبہ کے ذریعے ٹھیکہ پر دینے کے فیصلے کو ہاکی کھیل کی تباہی وبربادی کا منصوبہ قراردیا ہے
کہ موجودہ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس صوبے میں ہاکی کھیل کی ساکھ کو ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں شاید انہیں معلوم نہیں کہ اس وقت قومی ہاکی ٹیم میں صوبے سے 4کھلاڑی کھیل رہے ہیںجنہوں نے ان اسڑوٹرفوں پر سیکھ کراپنانام بنایا ہے مگراب ان کو پیسے کمانے کیلئے نجی ٹھیکہ پر دیا جارہا ہے ۔
صوبائی صدرسید ظاہر شاہ نے کہا کہ قومی اور صوبائی حکومتیں ہاکی کھیل کے فروغ کیلئے نئے نئے میدان بنانے کے منصوبے بنارہی ہیں مگرڈی جی کھیل ان میدانوں کو نیلام کرنے کے منصوبے بنارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ فیصلے سے ہاکی کے کھلاڑیوں،ایسوسی ایشن اورتربیت لینے والے بچوں میں سخت غم وغصہ پایا جاتاہے
کیونکہ موجودہ DGسپورٹس ہاکی کھیل سے وابستہ کھلاڑیوں کو سہولیات دینے کی بجائے ان سے کھیلوں کے میدان کی سہولت چھین رہے ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن سعیدخان کہا کہ خیبرپختونخوانے قومی ہاکی کھیل میں ایسے ایسے سپوت پیداکئے ہیںجنہوں نے ناصرف ملکی بلکہ بین الاقوامی مقابلوں میں اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ہمیشہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ا قدامات اٹھائے ہیں مگرڈائریکٹرجنرل سپورٹس کامذکورہ فیصلہ ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوااورنگران صوبائی وزیر کھیل سے مطالبہ کیا کہ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس کی جانب سے ہاکی کی تباہی کے منصوبے کو روکاجائے ورنہ وہ مذکورہ اقدام کے خلاف سخت احتجاج کرینگے۔