نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ارشد ندیم کو 30 لاکھ روپے کا انعام دیا.

 

 

 

 

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے ورلڈ ایتھلیٹکس نیزہ بازی چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو 30 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا ہے۔

 

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ارشد ندیم کی ملاقات ہوئی جس میں محسن نقوی نے ارشد ندیم کو 30لاکھ روپے کا چیک دیا،

نگران وزیراعلیٰ نے ارشد ندیم کی درخواست پر میاں چنو ں سٹیڈیم کیلئے فنڈز فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

 

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کم وسائل کے باوجود پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیت ہر قسم کے شک و شبہے سے بالاتر ہے،

ملاقات کے دوران مستقبل میں اپنے اہداف سے متعلق بات کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرنا میرا ہدف ہے۔

اس موقع پر صوبائی وز راء ڈاکٹر جاوید اکرم،عامرمیر،اظفر علی ناصر،منصور قادر،صوبائی مشیر وہاب ریاض اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

 

 

 

تعارف: News Editor